وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمیں خیبرپختونخوا میں اس لیے ووٹ ملےکیونکہ ہم نے وہاں غربت کم کی، پاکستان میں تھوڑی غربت کم ہوئی اسےکامیابی سمجھتا ہوں، ہماری اولین ترجیح غریب کو اوپر لانا ہے۔
اسلام آباد میں انسٹنٹ پیمنٹ سسٹم راست کے اجرا کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امیرترین ممالک میں بھی غربت میں اضافہ ہوا ہے، ایف بی آر میں بھی جدید نظام متعارف کروائیں گے، امیر طبقہ ٹیکس نہیں دیتا، بینک والے سوٹ اورانگریزی دیکھ کر لوگوں کو لون دیتے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی وجہ سے ہی ترسیلات زر کی بہتری میں اہم کردارہے ۔عوام ملک کی طاقت ہوتی ہے، ہم عوام کو ڈیجیٹل نظام کی طرف لے جانے کے خواہاں ہیں، 22 کروڑ آبادی کو اثاثہ بنا کر جدید نظام سے ہم آہنگ کرنا چاہتے ہیں، عام لوگوں تو بینکوں سے ڈرتے تھے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ محنت کش کے پاس بینکوں کے چکر لگانے کا وقت نہیں، ہمیں دنیا میں آگےبڑھنے کیلئے ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھاناہوگا، راست کی تیاری میں اسٹیٹ بینک کا بہترین کردار ہے، اوورسیز پاکستانیوں کے لیے وطن پیسے بھجوانا مشکل ترین مرحلہ ہوتاہے، اوورسیز پاکستانیوں کی وجہ سے ہی ترسیلات زر کی بہتری میں اہم کردارہے۔