وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ حکومت مضبوط ہے اور وفاق کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔
وفاقی ویزر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ بلاول ،فضل الرحمان ،مریم نواز اور شہبازشریف سیاسی بونے ہیں۔ یہ کیا عدم اعتماد کی تحریک لائیں گے ان پر اپنےگھرمیں اعتماد نہیں کیاجاتا۔ انہوں نے کہا ہے کہ حکومت مضبوط ہے، وفاق میں کوئی خطرہ نہیں۔ جہانگیر ترین کو جانتاہوں وہ پارٹی کےساتھ رہیں گے۔شریف خاندان کاپیسہ اگرپاکستان آجائےتومعاشی حالات بہترہوجائیں گے۔
مراد سعید اور محسن بیگ کے ماعملے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ مراد سعید نے نازیبا الفاظ پر قانونی قدم لیا جو اچھی بات ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ عمران خان کی آواز کو دنیا بھرمیں پذیرائی ملتی ہے۔ سیاسی مخالفین کی آوازعالمی سطح پرنہیں سنی جاتی۔ دورہ روس گیم چینجرہوگا۔ دورہ چین میں وزیراعظم کاپرتپاک استقبال کیاگیا۔