عالمی بینک نے کم لاگت اور سستے گھروں کی فراہمی کے لیے پاکستان کے لیے 43 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی منظوری دیدی۔
ورلڈ بینک کے مطابق یہ مالیاتی تعاون کم لاگت اور سستے گھروں کی فراہمی اور پنجاب کے شہری علاقوں کے بہتری کے منصوبے میں خرچ کی جائے گی۔ ورلڈ بینک کا کہنا ہے کہ20 کروڑ ڈالر پنجاب میں سستے گھروں کی فراہمی کیلئے اور 15 کروڑ ڈالر پنجاب کے شہری علاقوں میں اراضی کے نظام کی بہتری کیلئے منظور کئے گئے۔
ان منصوبوں سے پاکستان کے عوام کو سستے گھروں کی فراہمی ممکن ہوسکے گی۔ ورلڈ بینک کا کہنا ہے کہ8 کروڑ 50 لاکھ ڈالر ملکی سطح پر سستے گھروں کے منصوبے کیلئے منظور کئے گئے ہیں۔