عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہوچکی

عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہوچکی، اعلان باقی ہے

پاکستان پیپلز پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات شازیہ مری نے کہا ہے کہ عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہوچکی اعلان ابھی باقی ہے۔

انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ کٹھ پتلی کے اقتدار کے چند دن رہ گئے ہیں۔ عمران خان کی زبان ان کی ذہنی کیفیت کا پتہ دیتی ہے۔ چور دروازے سے اقتدار میں آنے والے کو دھکے دے کر باہر نکالا جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہوچکی اعلان ابھی باقی ہے۔ عوام کے سامنے آمر پرویز مشرف نہیں ٹک سکے کٹھ پتلی کیا چیز ہے۔

پیپلزپارٹی کی سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ پیپلزپارٹی وزیراعظم کی جانب سے اپوزیشن اور صحافیوں کو دھمکیاں دینے کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی جلسوں میں اپوزیشن کو دھمکیاں تحریک عدم اعتماد کی کامیابی ہے۔ سلیکٹڈ وزیراعظم نے جو تقریر کی اسے ان کی پریشانی صاف نظر آرہی تھی۔ نفیسہ شاہ نے کہا کہ ابھی تو پیپلزپارٹی نے تحریک انصاف کی چند وکٹیں گرائی ہیں ابھی مزید وکٹیں گرنی ہیں، صحافیوں پر پیسے لینے کا الزام بوکھلاہٹ اور مضحکہ خیز ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں عوامی مارچ کامیابی سے اپنی منزل کی طرف رواں دوراں ہے، پیپلزپارٹی کا عوامی مارچ نتیجہ خیز ثابت ہوگا اور اس سلیکٹڈ وفاقی حکومت کو گھر جانا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں