اپوزیشن

اپوزیشن کو تحریک عدم اعتماد واپس لے لینی چاہئے: شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو تحریک عدم اعتماد واپس لے لینی چاہئے۔

وہ اپنا حساب لگالیں اور واپس لے لیں اور مل بیٹھیں۔ ایک سال الیکشن کا رہ گیا ہے یہ نہ ہو10سال سلیکشن کے پیچھے لگے رہیں۔ ہم بھی اور وہ بھی عقل کا مظاہرہ کریں۔ لڑائی جھگڑے سے پرہیز کریں۔ ایم کیو ایم کو میں بچپن سے جانتا ہوں میرادل کہتا ہے وہ عمران خان ساتھ دے گی جس پارٹی کے پانچ ارکان ہیں وہ کہتے ہیں مجھے وزیر اعلیٰ بنائو، ایسا تو نہیں ہوسکتا، حکومت اتحادیوں کے ساتھ معاملات سیٹل کرے جس طرح بھی ہوتے ہیں۔

سیاست بڑی بے رحم چیز ہے۔ خریدوفروخت نہ ہو،خریدوفروخت بہت بری چیز ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان تصاد م کا کوئی خطرہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ سول ملیشیا کی کوئی اجازت نہیں۔ انصار الاسلام کا اسلام لایا گیا اور ایکسرسائز شروع کی گئیں۔

اسلام آباد کوئی بنانا ریپبلک نہیں۔ ہم اس کی اجازت نہیں دے سکتے۔ ہم نے مولانا فضل الرحمان کی وجہ سے نرمی دکھائی ہے۔ وگرنہ ہم ان کے خلاف دہشت گردی کے کیس درج کرتے کیونکہ ان پر پابندی عائد ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں