متحدہ اپوزیشن نے سپیکراور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کر لیا۔
اسدقیصرکے خلاف عدم اعتماد کے لئے 100سے زائد اپوزیشن اراکین نے تحریک پر دستخط کردیئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پر اپوزیشن اراکین سے دستخط کرالیے گئے۔ ۔ اپوزیشن نے الزام عائد کیا کہ اسپیکر ہمارے اراکین کو ملاقات کے لیے بلا رہے ہیں ، فون کررہے ہیں، اسپیکر کے اس اقدام کے خلاف عدم اعتماد لارہے ہیں کہ وہ جانبدار ہوگئے ہیں۔
دوسری جانب چیئرمین سینیٹ کو گھربھیجنے کیلئے بھی اپوزیشن متحرک ہے۔ اپوزیشن ذرائع کے مطابق صادق سنجرانی وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف پیش کردہ تحریکِ عدم اعتماد میں مسلسل جانبداری دکھا رہے ہیں۔ اپوزیشن ذرائع کا کہنا تھا کہ امید تھی کہ صادق سنجرانی کم از کم اس موقع پر غیر جانبداری دکھائیں گے۔ اپوزیشن ذرائع کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی کی اکثریت اب اپوزیشن کا ساتھ دینے کو تیار ہے۔