عمران خان

عمران خان بہت جلد سابق وزیر اعظم کہلائیں گے: سعید غنی

وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ عمران خان بہت جلد سابق وزیر اعظم کہلائیں گے۔

اس وقت جو پی ٹی آئی کی نالائق حکومت نے ملک بھر میں صورتحال بنا دی ہے وہ کسی بھی طرح مناسب نہیں۔ یہاں جو زبان استعمال ہو رہی ہے وہ بلا شک و شبہ ایک آئینی عمل کے راست میں رکاوٹ پیدا ہو رہی ہے، وہ کہہ رہے ہیں کہ دس لاکھ کے مجمع سے کوئی اندر نہیں جا سکے گا۔ صوبائی وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ دھمکیاں دے رہے ہیں کہتے ہیں کہ ان میں سے گزر کر کوئی گھر نہیں جا سکے گا۔

اس سے ظاہر ہے کہ ان کے پاس 172 اراکین نہیں ہیں اگر ہوتے تو وہ یہ باتیں نہ کرتے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ اب عمران خان جو کسی کو منہ نہیں لگاتے تھے اب خود چل کر اتحادیوں جے گھروں میں جا رہے ہیں۔ عمران خان بہت جلد سابق وزیر اعظم کہلائیں گے۔ انکا کہنا ہے کہ وہ عمران جو کہتے تھے کہ میں ان کو رلاں گا اب خود چیخیں مار مار کر رو رہے ہیں۔

چند روز بعد کہتے پھریں گے کہ مجھے کیوں نکالا۔ سعید غنی نے کہا کہ عمران خان روحانیت، معیثت، دستاویزات، خاتم النبیین نہیں کہہ سکتے اور بلاول کا مزاق اڑاتے ہیں۔ بلاول کی اردو نہیں سیاست میٹر کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے مطابق چین نے روشنی کی رفتار سے تیز چلنے والی ٹرین بنا لی تھی۔ یہ تو جرمنی اور جاپان کی سرحدیں ملا کر ان کے سرحد پر انڈسٹری بھی دریافت کر بیٹھے۔

سعید غنی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں انتخابی عمل سے غیر قانونی اور غیر آئینی مداخلت ختم ہونا چاہیے۔ میں پی ایم ایل کیو کے ساتھ ملاقاتوں کا حصہ نہیں رہا تاہم پیپلز پارٹی یہاں کی بڑی جماعتوں سے رابطے میں ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب میں پی ایم ایل ن ایک بڑی جماعت ہے وزیر اعلی پر ان کی مشاورت سے فیصلہ ہو گا۔ پی ٹی آئی کے دو گروپ ایم این اے کی بڑی تعداد سے نکلے تاہم ان کی موجودگی میں ق لیگ پر تھوڑا اثر پڑا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں