پاکستان پیپلزپارٹی کی سیکرٹری اطلاعات شازیہ مری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو کرسی کی لالچ اور اقتدار کی بھوک نے پاگل کردیا۔
تاریخ کا سب سے بڑا ڈاکو روتی شکل بناکر عوام کو گمراہ نہیں کر سکتا۔ شازیہ مری نے وزیراعظم عمران خان کے ویڈیو پیغام پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ منافق شخص مذہب کی آڑ میں چھپنے کی کوشش کر رہا ہے۔ عمران خان نے اسٹیل ملز کے ہزاروں ملازمین کے روزگار پر ڈاکا مارا۔ انہوں نے لاکھوں غریبوں کے گھر مسمار کئے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی سے اسلام آباد تک بلاول بھٹو زرداری کے عوامی مارچ نے برائی کے خلاف فیصلہ سنا دیا ہے۔ تاریخ کا سب سے بڑا ڈاکو روتی شکل بناکر عوام کو گمراہ نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو کرسی کی لالچ اور اقتدار کی بھوک نے پاگل کردیا ہے۔
آج لوگ عمران خان کی حکومت ختم ہونے کی دعائیں مانگ رہے ہیں۔ انہوںنے مزید کہا کہ عمران خان کے پاس اقتدار میں رہنے کا کوئی آئینی اور اخلاقی جواز نہیں۔