الیکشن کب ہوں گے

الیکشن کب ہوں گے، فیصلہ ہم نے کرنا ہے: حافظ حمد اللہ

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ الیکشن کب ہوں گے یہ فیصلہ ہم نے کرنا ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان پی ڈی ایم نے کہا کہ عمران خان اور شیخ رشید کو رخصت کرنا ہوگا۔ شیخ رشید کی بات کو دیکھ کر متحدہ فیصلے نہیں کرتی۔ شیخ رشید کو 4 سال بعد یقین ہوا کہ عمران خان کی حکومت نہیں رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ متحدہ اپوزیشن کے نمبرز پورے ہیں۔ اوورسیز کو ووٹ دینے کے حق میں ہیں، متحدہ اپوزیشن مشاورت کے ساتھ ریفارمز کے حق میں ہے۔ انتخابی اصلاحات ضرور کریں گے۔ الیکشن بھی ہوگا، الیکشن کب ہوں گے یہ فیصلہ ہم نے کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی رائے کو بلڈوز کر کے انتخابی اصلاحات کیسے ممکن ہیں۔

الیکشن کمیشن نے بھی 37 آئینی اور قانونی سوالات اٹھائے، نئی حکومت آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ عالمی قوتیں کون ہیں ؟ امریکا، یورپ کی آپ نے غلامی اور بندگی کی، آپ نے امریکا کے کہنے پر کشمیر بیچ دیا، بھارت کے حوالے کردیا، آپ نے امریکا کے کہنے پر سی پیک بند کردیا، سٹیٹ بینک آئی ایم ایف کے حوالے کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں