جہانگیر ترین

تحریک انصاف کے تمام منحرف دھڑوں کو یکجا کرنے کیلئے جہانگیر ترین نے کمیٹی تشکیل دے دی

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رہنما جہانگیر ترین پنجاب میں پی ٹی آئی کے ناراض دھڑوں کو متحد کرنے کے لیے سرگرم ہو گئے۔

ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ جہانگیر ترین نے پاکستان تحریک انصاف کے منحرف دھڑوں کو متحد کرنے کیلئے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے، اس کمیٹی میں ترین گروپ کی طرف سے نمائندگی عون چودھری کریں گے۔ زرائع کے مطابق کمیٹی کو تشکیل دینے کا مقصد تینوں دھڑوں کو متحد کرنا اور مستقبل کیلئے مشترکہ لائحہ عمل طے کرنا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین اس حوالے سے مختلف پارٹی رہنماؤں سے ٹیلیفونک رابطے کر رہے ہیں اور دوسری طرف انہوں نے ناراض دھڑوں کا مشترکہ پاور گروپ بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے جس پر انہوں تیزی سے کام بھی شروع کر دیا یے۔ پنجاب میں وزیراعلیٰ کی تبدیلی کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کے منحرف 3 گروہ سامنے آئے تھے جن میں جہانگیر ترین، چھینہ گروپ اور علیم خان شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں