وزارت توانائی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں 3 نیوکلیئر پاور پلانٹس ٹرپ کرنے کے باعث کچھ علاقوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ شروع ہو ئی ہے جو کہ عارضی ہے۔
وزیر توانائی نے کہا ہے کہ چند گھنٹوں میں ان پاور پلانٹس سے بجلی کی پیداوار کا سلسلہ دوبارہ بحال کر دیا جائے گا۔ وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ 3 مختلف نیوکلیئر پلانٹس میں ٹرپنگ کے سبب بجلی کا شارٹ فال بڑھا ہے جس سے ملک کے مختلف حصوں کو لوڈ شیڈنگ ک سامنا ہے جسے جسے اگلے چند گھنٹوں میں بحال کر دیا جائے گا اور بجلی کی پیداوار دوبارہ شروع کر دی جائے گی۔
جبکہ گزشتہ 12 گھنٹوں سے ملک کے کئی علاقوں خاص طور پر دیہی علاقوں میں زیادہ لوڈ شیڈنگ ہوئی ہے۔ جس پر جلد قابو پا لیا جائے گا۔