پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ ملک کو چلانے کیلئے سنجیدہ لوگوں کی ضرورت ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر سینیٹر شیری رحمان نے ٹی ٹی پی کی طرف سے یکم رمضان المبارک سے ملک میں دہشتگرد کارروائیوں کے اعلان پر مذمت کا اظہار کیا ہے۔ اس حوالے سے شیری رحمان نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ٹی ٹی پی اعلان سے ملکی سکیورٹی سے متعلق چیلنجز بڑھ رہے ہیں۔
The TTP executive shura is announcing Albadar spring operations from first of Ramzan. We need serious people running this country as the challenges multiply. Polarising and dividing the country has taken us nowhere. Use the Constitution and parliament to navigate a path forward. pic.twitter.com/QvtUFfC1TO
— SenatorSherryRehman (@sherryrehman) April 1, 2022
پیپلز پارٹی کی نائب صدر نے کہا کہ پولرائزیشن اور ملک کی تقسیم نے ہمیں کہیں کا نہیں چھوڑا۔ ملک چلانے کے لیے آئین اور پارلیمنٹ کے تحت راہ ڈھونڈنی ہوگی۔
واضح رہے کہ شیری رحمان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں ٹی ٹی پی کی سیکیورٹی اداروں پر دہشتگرد حملوں کے اعلامیے کی کاپی بھی شیئر کردی ہے۔