حکومت آزاد کشمیر نے ماہ رمضان کے دوران دفتری اوقات کار کا شیڈول جاری کر دیا۔
محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈ منسٹریشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ماہ رمضان کے دوران سرکاری دفاتر صبح دس بجے کھلیں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتے میں پانچ دن کھلے رہنے والے دفاتر جمعہ کے روز دفتری اوقات کار صبح دس بجے سے دن ایک بجے تک ہوں گے جبکہ باقی دنوں میں دفاتر صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک کھلے رہیں گے۔
ہفتے میں چھ دن کھلنے والے دفاتر میں جمعہ کے روز چھٹی ایک بجے ہو گی جبکہ باقی دنوں میں یہ دفاتر دن تین بجے بند ہوا کریں گے۔