وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے وزارت قانون و انصاف کا اضافی چارج سنبھال لیا۔
کابینہ ڈویژن نے فواد چوہدری کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے فواد چوہدری کو وزیر قانون کا اضافی قلمدان سونپا گیا۔ اس سے قبل یہ وزارت ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فروغ نسیم کے پاس تھی جنہوں نے تحریک عدم اعتماد میں حزب اختلاف کا ساتھ دینے کے پارٹی فیصلے کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
فروغ نسیم کے استعفیٰ دینے کے بعد فواد چوہدری کو اضافی قلمدان دیا گیا۔