پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عمران نیاز ی اور ڈپٹی سپیکر آئین توڑنے کی مجرمانہ سازش کاحصہ ہیں۔
نہ صدر اور نہ ہی وزیر اعظم اس وقت اسمبلی توڑ سکتے ہیں جب وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پراسیس میں ہوتی ہے۔ ان خیالات کااظہار اسحق ڈار نے پیر کے روز سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ جو کچھ بھی کیا گیا ہے وہ غلط، غیر قانونی اورغیرآئینی ہے۔
انہوں نے کہا کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے حلف کی خلاف ورزی کی ہے۔ اسحاق ڈار نے اپنے ٹویٹ کے ہمراہ گزشتہ روز ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریک عدم اعتماد مسترد کرنے کے حوالے سے دی جانے والی دو صفحات پر مشتمل رولنگ بھی شیئر کی ہے۔