شہباز شریف

شہباز شریف عدالت پیش ہونے کے بجائے اسلام آباد میں مٹرگشت کررہے ہیں: فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شہباز شریف عدالت کو بدعنوانی کے مقدموں میں مطلوب ہیں ان کی ضمانت کی درخواست عدالت میں ہے لیکن وہ وہاں پیش ہونے کی بجائے اسلام آباد میں مٹر گشت کر رہے ہیں۔

اگر یہ کوئی عام آدمی ہوتا اب تک ضمانت منسوخ ہو چکی ہوتی۔ ان خیالات کااظہار فواد چووہدری نے پیر کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ فواد چوہدری نے کہا کہ جب تک قانون کا اطلاق امیر اور غریب پر برابر نہیں ہوتا ہم قوم نہیں بن سکتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں