آئین

آئین توڑنے والوں کو سزا ملنی چاہیے: چوہدری محمد یٰسین

صدر پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر وممبر آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری محمد یٰسین نے کہا ہے آئین توڑنے والوں کو سزا ملنی چاہیے، ذوالفقار علی بھٹو شہید صدی کی عظیم ترین شخصیت تھے۔

انہوں نے اس ملک کو 73کا متفقہ آئین دیا۔ 90ہزار قیدی رہا کروائے دو لخت پاکستان کو اپنے پائوں پر کھڑا کیا۔ امت مسلمہ کے اتحاد کیلئے پہلی اسلامی سربراہی کانفرنس کا انعقاد کیا۔ پاکستان کو ایٹمی قوت بنا کر ناقابل تسخیر بنا دیا۔ آج مخالفین بھی ان کی عظمت کا اعتراف کرتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بانی چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی وسابق وزیراعظم پاکستان ذوالفقار علی بھٹو شہید کی 43ویں برسی کے موقع پر ملاقات کیلئے آنے والے رہنمائوں وکارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو جہاں ایک خوبصورت شخصیت کے مالک تھے وہاں بہترین اعلیٰ پائے کے قانون دان انتہائی حاضر جواب شخصیت تھے عہد حاضر میں ان کا کوئی ثانی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو شہید نے ملک جمہوریت اوراصولوں پر کسی بھی قسم کاسمجھوتہ نہیں کیا۔

وہ تختہ دار پر چڑھ گئے لیکن اصولوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج عمران خان جیسا شخص بھی ذوالفقار علی بھٹو بننے کی کوششیں کر رہا ہے جس کی کرکٹ میں پیسے کمانے کے علاوہ کوئی خدمات نہیں۔ لیکن بھٹو شہید ایک انجمن تھے جنہوں نے پاکستان پیپلزپارٹی کی صورت میں ایک سیاسی انسٹیٹیوٹ کی بنیاد رکھی انہوں نے کہا کہ بھٹو جیسی شخصیات صدیوں میں پیدا ہوتی ہیں۔

آج پوری قوم ان کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے اور ان کی احسان مند ہے آج اگر پاکستان ایٹمی طاقت نہ ہوتا تو دشمن کبھی پاکستان کو معاف نہیں کرتا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان ایک آئین شکن شخص ہے جو ملک کو انارکی کی جانب لے جانا چاہتا ہے انہوں نے کہا کہ آئین توڑنے والوں کو ان کے لیے سزا ملنی چاہیے وگرنہ جس کے پاس طاقت ہو گی وہ اپنے قانون بنا کر چلے گا یہ آئین و قانون کی صرف باتیں ہی رہ جائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں