دریائے جہلم

دریائے جہلم عبورکرتے 3افرادبہہ گئے، 2کوبچالیاگیا

دریائے جہلم کو عبور کرتے ہوئے 3 افراد پانی میں بہہ گئے جس کے نتیجہ میں ایک شخص محمد آ صف ولد محمد خان عمر 38 سال تحصیل ظفروال ضلع نارووال ڈوب گیا جبکہ 2 افراد کو مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ریسکیو کر لیا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل یاسر ریاض ریسکیو 1122 اور پابندہ واٹر ریسکیو ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور امدادی سرگرمیاں شروع کردیں۔

یہ واقعہ لہڑی کے قریب دریائے جہلم عبور کرتے ہوئے پیش آیا ہے آخری اطلاعات کے مطابق دریا میں ڈوبنے والے محمد آصف کی تلاش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں