پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان نے تین اپریل کو پاکستان کے آئین اور عوام کے ساتھ کھلواڑ اور تاریخی فراڈ کیا ہے۔
ملک میں کوئی حکومت نہیں، ایوان صدر اور وزیراعظم ہائوس پر آئین شکن ٹولے کا قبضہ ہے۔ آئین شکن ٹولہ بائیس کروڑ عوام اور آئین کے ساتھ خطرناک کھیل کھیل رہا ہے۔ ان خیالات کااظہار مریم اورنگزیب نے منگل کے روز سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کیا۔
عمران صاحب نے ۳ اپریل کو پاکستان کے آئین اور عوام کے ساتھ کھلواڑ اور تاریخی فراڈ کیا ہے
ملک میں کوئی حکومت نہیں، ایوان صدر اور وزیراعظم ہاﺅس پر آئین شکن ٹولے کا قبضہ ہے
آئین شکن ٹولہ بائیس کروڑ عوام اور آئین کے ساتھ خطرناک کھیل کھیل رہا ہے— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) April 5, 2022
مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان اقتدار سے چمٹے رہنے کی خاطر غیرآئینی وغیرقانونی طورپر22کروڑ عوام کو یرغمال بنائے ہوئے ہے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے۔ عمران خان نے ساڑھے تین سال معیشت پارلیمنٹ ، الیکشن کمیشن، میڈیا سمیت دیگر اداروں کو یرغمال بنایا۔
انہوں نے کہا کہ اب مہنگائی، غربت اور بھوک سے پسی عوام کواپنے غیرآئینی اقتدار کے ذریعے یرغمال بنائے ہوئے ہے بیرونی ملک سازش کے جھوٹ کے ذریعے اپنی نالائقی، کرپشن اور تاریخی ناکامیاں چھپانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔