عمران خان

عمران خان اور پی ٹی آئی کاسیاسی مستقبل تو ختم ہو گیا: مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ حیرانگی کی بات یہ نہیں کہ عمران خان نے گرفتاری سے بچنے کے لیے ملک، آئین، قانون،رولز اور پروسیجرز کا سرِبازار تماشا لگایا،غنڈے تو ایسے ہی کرتے ہیں۔

تکلیف دہ بات یہ کہ یہ سب کر کے بھی وہ دندناتا پھر رہا ہے۔ کسی دوسرے سیاسی رہنما نے اگر یہ کیا ہوتا تو اب تک پھانسی پر جھول گیا ہوتا۔ ان خیالات کااظہار مریم نواز شریف نے بدھ کے روز سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ مریم نواز نے کہا کہ عمران خان اورپاکستان تحریک انصاف کا سیاسی مستقبل تو اب ختم انشااللہ لیکن پرویز الٰہی کو اس کے جرائم کا حصہ دار نہیں بننا چاہئے۔

جبکہ وہ جانتے ہیں کہ عمران کے یہ ہتھکنڈے اب زیادہ دن نہیں چلیں گے۔ سمجھ سے باہر ہے کہ ایک سیاسی شخص ہاری ہوئی بازی کیوں کھیلے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں