پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سیکرٹری جنرل اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ میں امید کرتا ہوں ملک کی معاشی صورتحال کی روشنی میں عمران نیازی ہٹ دھرمی اور منفی سیاست کرنے کی بجائے کھلے دل سے سپریم کورٹ کے فیصلہ کو تسلیم کریں گے۔
میں امید کرتا ہوں ملک کی معاشی صورتحال کی روشنی میں عمران نیازی ہٹ دھرمی اور منفی سیاست کرنے کی بجائے کھلے دل سے سپریم کورٹ کے فیصلہ کو تسلیم کریں گے اور بحیثیت قائد حزب اختلاف اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے تاکہ حکومت اور اپوزیشن ملکر پاکستان کی معیشت کی بحالی کے لئے کام کر سکیں-
— Ahsan Iqbal (@betterpakistan) April 8, 2022
بحیثیت قائد حزب اختلاف اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے تاکہ حکومت اور اپوزیشن ملکر پاکستان کی معیشت کی بحالی کے لئے کام کر سکیں۔ ان خیالات کااظہار احسن اقبال نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔
احسن اقبال کا ایک اورٹویٹ میں کہا کہ دنیا کی تاریخ میں پہلی بار حکومت کے بحال ہونے پہ اپوزیشن جشن منا رہی ہے اور حکومت کی صفوں میں صف ماتم بچھی ہے۔