کل جماعتی حریت کانفرنس گ کے چیرمین سید علی گیلانی نے ہندواڑہ معرکے میں شہید ہوئے دو نوجوانوں طیب مجید اور عاشق حسین پلہالن کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے یہ سرفروش اپنی قوم کو جبری فوجی قبضے کے آزاد کرانے کے لیے اپنی اٹھتی جوانیوں کوقربان کررہے ہیں۔ گیلانی نے نوجوانوں کی شہادت کے واقعات پر اپنی گہری تشویش اور فکرمندی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک امن پسند قوم پر جنگ مسلط کی گئی ہے اور دنیا خاموش تماشائی بنی اس خون خرابے کو اپنی ذاتی مفادات کی خاطر نظرانداز کررہی ہے۔ گیلانی صاحب نے کہا کہ ہمارے نوجوان اپنا خون دے کر اس تحریک کو سینچ رہے ہیں اور ہم پر یہ ذمہ داری عاید کرتے ہیں کہ ہم ان کے اس مقدس مشن کو پائیہ تکمیل تک پہنچائیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments