کراچی: سابق چیف سیکریٹری فضل الرحمان نے نگران وزیراعلیٰ سندھ کے عہدے کا حلف اٹھالیا۔گورنر سندھ محمد زبیر نے نگران وزیر اعلیٰ فضل الرحمان سے حلف لیا۔گورنر ہاؤس میں ہونے والی حلف برداری کی تقریب میں سابق وزیراعلیٰ مراد علی شاہ، سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی چیف سیکریٹری، ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد سعید، آئی جی سندھ اللہ ڈنو خواجہ اور سابق وزراء سمیت بیوروکریٹس اور بزنس کمیونٹی کی اہم شخصیات نے شرکت کی۔فضل الرحمن 2005 سے 2010 تک 2 مرتبہ سندھ کے چیف سیکریٹری کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں۔انہوں نے سیکریٹری فنانس، سیکرٹری ایکسائز اور دیگر عہدوں پر بھی خدمات سرانجام دیں۔فضل الرحمن اکاؤئنٹنٹ جنرل سندھ کے عہدے پر بھی تعینات رہے۔وہ سندھ کی جامعات میں وائس چانسلرز کی تقرری کمیٹی کے رکن بھی ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments