بھارتی فلم انڈسٹری کے عظیم فنکار راج کپور کو بچھڑے 30 برس بیت گئے

بالی وڈ کے شو مین راج کپور کو مداحوں سے بچھڑے 30 سال بیت گئے۔
14 دسمبر 1924 کو پشاور میں پیدا ہونے والے ہندی سنیما کے نامور اداکار اور ہدایت کار راج کپور چار دہائیوں تک فلمی دنیا کے افق پر راج کرتے رہے۔
راج کپور نے 1947 میں بننے والی فلم ’نیل کمل‘ سے بطور ہیرو کیریئر کا آغاز کیا جس میں ان کے مدمقابل مدھو بالا مرکزی کردار میں نظر آئیں۔
انہوں نے اپنے فلمی کیریئر میں اداکاری کے ساتھ ساتھ کامیاب ہدایتکار اور پروڈیوسر بھی رہے اور 1948 میں بننے والی فلم ’آگ‘ کی ہدایت کاری کے فرائض انجام دیئے۔راج کپور کی شہرہ آفاق فلموں میں ’برسات‘، ’آوارہ‘، ’انہونی‘، ’شری 420‘ اور ’بوبی‘ سمیت کئی فلمیں شامل ہیں جب کہ دنیا کی 100 سدا بہار اور عظیم فلموں میں ان کی فلم ’آوارہ‘ بھی شامل ہے۔
انہوں نے ماضی کی عظیم اداکارہ نرگس کے ساتھ بھی 16 فلموں میں کام کیا جس میں سے 6 کے پروڈیوسر وہ خود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں