کریری پٹن میں عظیم اجتماع ، دنیشور شرما اور آزاد ،حریت رہنماء کے علاوہ مختلف مکتب ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی شرکت
سرینگر مقبوضہ کشمیر میں سینئر صحافی اور رائزنگ کشمیر کے مدیر اعلی سید شجاعت بخاری کی رسم چہارم کی تقریب گذشتہ روز ان کے آبائی گائوں کریری پٹن میں منعقد ہوئی جس میں بھارتی حکومت کی جانب سے کشمیر کے لیے خصوصی مذاکرات کار، کابینہ وزرا، پولیس و انتظامیہ کے اعلی افسران، حزب اختلاف لیڈران، صحافتی برادری کے علاوہ سماج کے مختلف طبقوں سے وابستہ لوگوں نے شرکت کرکے مرحوم کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت ادا کرنے کے علاوہ سوگوار کنبے سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ 14جون 2018کو شہر سرینگر کی پریس کالونی میں نامعلوم بندوق برداروں کی جانب سے جاں بحق کئے گئے وادی کے سینئرصحافی اور رائزنگ کشمیر کے مدیر اعلی سید شجاعت بخاری کی رسم چہارم کی تقریب ان کی آبائی گائوں کریری پٹن میں منعقد ہوئی جس دوران سماج سے وابستہ مختلف لوگوں نے تعزیتی مجلس میں شرکت کرتے ہوئے مرحوم کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت ادا کرنے کے علاوہ سوگوار کنبے کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔ اطلاعات کے مطابق اس موقعہ پرجن لوگوں نے کریری پٹن کا رخ کیا ان میں مرکزی سرکار کی طرف سے نامزد کئے گئے مذاکرات کار دنیشور شرما، کانگریس کے سینئر لیڈراور ممبر پارلیمنٹ راجیہ سبھا غلام نبی آزاد، اعلی تعلیم کے وزیر عمران رضا انصاری، وزیرسیاحت تصدق مفتی، وزیر تعلیم چودھری ذی الفقار علی، سابق وزیر عبدالحق خان، سیکرٹری سپورٹس کونسل عبدالوحید پرا، سابق وزیر فاروق اندرابی، کانگریس لیڈر پروفیسر سیف الدین سوز، سابق ائر وائس مارشل کپل کاک، چیف ایڈیٹر کشمیر نیوز سروس محمد اسلم بٹ، وزیر زراعت غلام نبی ہانجورہ، پروفیسر رحمان راہی، جاوید بیگ، وحید جیلانی، محبوب بیگ، رفیع میر، سیکرٹری اسکول ایجوکیشن فاروق احمد شاہ، ایم ایل اے کوکرناگ عبدالرحیم راتھر، ایم ایل اے نور آباد عبدالمجید پڈرو، غلام حسن میر، قانون ساز کونسل چیرمین حاجی عنایت علی، ڈائریکٹر آرکائیوز منیر الاسلام، حریت ع لیڈر سید الرحمن شمس، حریت گ ترجمان غلام علی گلزار، ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن ممبر غلام نبی شاہین، حریت لیڈر محمد یاسین عطائی، ایم ایل اے کنگن میاں الطاف، ڈاکٹر مشعال سلطان پوری، مشتاق ساگر، عزیز حاجنی، ظفر اقبال منہاس، مسعود عابد انصاری، غلام رسول حامی، الطاف اندرابی، ناظم نذیر، سید رفیق، نذیر شہباز، کلیم بشیر، ایڈٹرس فورم کے ممبران اور عام لوگوں کی بڑی شامل ہیں۔اس موقعہ پر سماج سے وابستہ مختلف لوگوں نے مرحوم کو خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت ادا کیا اور سوگوار کنبے کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہارکی۔ تقریب پر جن لوگوں نے مرحوم کی صحافتی میدان اور کشمیر کے حوالے سے خدمات کو یاد کرتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا ان میں پروفیسر سیف الدین سوز، ظفر اقبال منہاس، پروفیسر رحمان راہی، مسعود عابد انصاری، سید رحمان شمس، غلام علی گلزار، مشتاق ساگر، غلام رسول حامی، الطاف اندرابی، ناظم نذیر، سید رفیق شاہ، نذیر شہباز، کلیم بشیر کے علاوہ غلام نبی شاہین قابل ذکر ہیں۔مقررین نے مرحوم کی صحافتی خدمات کو اجاگر کرتے ہوئے مرحوم کے مشن کو آگے لے جانے کا عہد کیا۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم نے وادی میں صحافتی میدان میںنمایاں خدمات انجام دیتے ہوئے وادی میں صحافت کو پیشہ ورانہ بنیادوں پر پروان چڑھانے میں اپنا کردار ادا کیا۔ انہوں نے بتایا کہ مرحوم نے سماج کے مختلف مسائل کو اپنے قلم اور زبان کے ذریعے اجاگر کرتے ہوئے ایک سچے کشمیری ہونے کا ثبوت فراہم کیا۔ اس موقعہ پر مقررین نے عہد کیا کہ وہ مرحوم کے ادھورے مشن کو پایہ تکمیل تک لے جانے کے لیے لوگوں کے مسائل و مشکلات کو اپنی استطاعت کے مطابق اجاگر کرنے میں کوئی فروگذاشت نہیں کریں گے
Load/Hide Comments