بھارتی حکام نے مقبوضہ کشمیر کے نوجوان پرپاکستان میں مبینہ ٹریننگ کا الزام لگا کر نئی سفری شرائط عائد کردیں۔بھارتی اخبارانڈین ایکسرپس کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں پولیس حکام نے مراسلہ جاری ہے کیا کہ ‘پاکستان جانے والے خواہش مند 18 سے 30 سال کی عمر کے نوجوان کے لیے ویزا ہونے کے باوجود ضلعی پولیس افسران سے کلیئرنس سرٹیفیکٹ لینا لازمی ہو گا’۔بھارتی فورسز نے دعویٰ کیا کہ کشمیری نوجوان پاکستان جا کر مبینہ طور پر عسکری ٹریننگ لے رہے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق ‘اگر کوئی نوجوان چیک پوائنٹ پر ضلعی پولیس افسر کا جاری کردہ سرٹیفیکٹ پیش کرنے میں ناکام رہا تو ویزا ہونے کے باوجود ایسے واپس کردیا جائیگا’۔اس حوالے سے مزید کہا گیا کہ ‘پاکستان جانے والے 18 سال سے کم عمر بچوں کے لیے پولیس کلیئرنس سرٹیفیکٹ کے علاوہ والدین کا اجازت نامہ لازمی ہونا چاہیے’۔واضح رہے کہ مذکورہ رپورٹ میں ایسے کوئی شواہد پیش نہیں کیے گئے جس سے ظاہر ہو کہ مقبوضہ کشمیر کے نواجون پاکستان آکر عسکری ٹریننگ حاصل کررہے ہوں
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments