علی گیلانی کو اپنی رہائش گاہ سے باہر آنے کی اجازت نہیں دی گئی
سری نگر کل جماعتی حریت کانفرنس گ کے چیرمین سید علی گیلانی کو ایک بار پھر نماز جمعہ ادا کرنے سے اپنی رہائش گاہ سے باہر آنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ حریت ترجمان اعلیٰ غلام احمد گلزارنے قابض انتظامیہ کی اِس ظالمانہ کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حریت راہنما کو رواں برس کے دوران صرف ایک بار نماز جمعہ ادا کرنے کا موقع فراہم کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق حریت راہنما کوگزشتہ 8برس سے نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے اور انہیں مسلسل خانہ نظربند کرکے ان کی رہائش گاہ پر سخت ترین پولیس پہرہ بٹھاتے ہوئے اِسے مستقل طور ایک جیل خانہ بنادیا گیا ہے۔ حریت ترجمان نے کہا کہ گیلانی صاحب کی گھر نظربندی کا آغاز عمر عبداللہ کے دورِ اقتدار میں ہوا اور محبوبہ مفتی دورِ اقتدار میں بھی یہ سلسلہ جاری رہا اور اب گورنر راج کے دوران بھی اان پابندیوں کو بدستور جاری رکھا گیا ہے۔
Load/Hide Comments