پاکستان نے شہریوں کے تحفظ کے بارے میں عالمی ذمہ داریوں کی ادائیگی میں دوہرے معیارپراقوام متحدہ میں شدیدناپسندیدگی کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ہلاکتوں اورپیلٹ گنزکے ذریعے بے گناہ لوگوں کواندھاکرنے جیسے بیہمانہ واقعات عالمی برادری کے سامنے ہیں، مقبوضہ کشمیرمیں سفاکانہ تشدد کاشکارافراد کی زندگیاں غیرقانونی تسلط میں مزید اجیرن ہورہی ہیں،فلسطین پر سلامتی کونسل خاموش تماشائی ہے،۔اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے جنرل اسمبلی میں شہریو ں کے تحفظ اور انسانیت کیخلاف جرائم کے تدارک کے بارے میں بحث کے دوران اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ شہریوں کے تحفظ اور انسانیت سوز جرائم سے بچانے میں دہرا معیار نہ اپنایا جائے۔ ملیحہ لودھی نے کہا کہ کشمیریوں کو بھارتی فوج کے تشدد، غیر قانونی قبضے جیسی توہین کا بھی سامنا ہے۔اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب نے مسئلہ فلسطین پر بات کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین پر سلامتی کونسل خاموش تماشائی ہے، قانون شکنی پر کسی کوسزا دوسرے سے صرف نظر ہو تو ایسی اقدار دکھاوا بن جاتی ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments