تقریبات میں برہان اورجموں کشمیر میں شہید ہوئے دیگر افراد کو خراج عقیدت ادا کیا جائے گا
کشمیری عوام کی جدوجہد کوجاری رکھنے اور منزل مقصود تک اسے پہنچانے کاعزم دہرایا جائے
مقبوضہ کشمیر میں 8 جولائی2016 کوو بھارتی فورسز کے ہاتھوں شہید ہونے والے حزب المجاہدین کے نوجوان کمانڈر برہان مظفر وانی کی دوسری برسی ایل او سی آرپار عقیدت اور احترام کے ساتھ منائی جائے گی۔ برسی کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔متحدہ جہاد کونسل کے ترجمان سید صداقت حسین نے کہا ہے کہ معروف حزب کمانڈر برہان وانی کی دوسری برسی ایل او سی آرپار عقیدت اور احترام کے ساتھ منائی جائے گی۔ ترجمان کے مطابق ان تقریبات میں برہان اورجموں کشمیر میں شہید ہوئے دیگر افراد کو خراج عقیدت ادا کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ان تقاریب میں تحریک آزادی کے حوالے سے کشمیری عوام کی جدوجہد کوجاری رکھنے اور منزل مقصود تک اسے پہنچانے کاعزم دہرایا جائے گا۔
Load/Hide Comments