مظفرآباد(کشمیر لنک نیوز ) تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں بہت جلد الیکشن ہونگے ، مستقبل تحریک انصاف کا ہے ۔ آزاد کشمیرمیں انصاف پر مبنی نظام قائم کرینگے ۔ آزاد کشمیر کے کرپٹ مافیا کے احتساب کا وقت آن پہنچا ہے ۔ تحریک انصاف کے دروازے آزاد کشمیر کے ہر باشعور اور باضمیر شہری کیلئے ہیں ۔ اس سے پہلے کہ توبہ کا دروازہ بند ہو پی ٹی آئی کی صفوں میں شامل ہونے کے خواہشمند جلد فیصلہ کرلیں ۔ یہاں دارلحکومت مظفرآباد میں تحریک انصاف کی پاکستان کے الیکشن میں کامیابی کی خوشی میں منعقدہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا ہے کہ پاکستان کے عام انتخابات میں مودی کے یار کو شکست فاش سے دوچار کیا گیا ۔ مودی اور نواز شریف نے باہم سازشی کے ذریعہ ہمیں آزاد کشمیر کے الیکشن میں ناکام کیا تھا ۔ اللہ نے نواز شریف کو کشمیریوں کیساتھ غداری کی سزا دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام کیلئے خوشخبری ہے کہ یہاں بہت جلد عام انتخابات ہونگے ۔ ہم جمہوری عمل کے ذریعہ اپنا حق حاصل کرینگے اور آزاد کشمیرمیں ووٹ کی طاقت سے حکومت بنائیں گے ۔ بیرسٹر سلطان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیرمیں کڑے احتساب کا وقت آن پہنچا ہے بلا تخصیص اب کرپٹ مافیاز کو احتساب کے کٹہرے میں لائیں گے ۔آزادی چوک میں جلسے سے خطاب کے دوران صدر پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر نے کہا کہ ہم جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں اور جمہوری اقدار کی پاسداری چاہتے ہیں لیکن کچھ لوگوں کو شہید ہونے کی جلدی ہے ۔ آئینی ترمیم کی حمایت کی تھی لیکن فاروق حکومت کی نااہلی کے باعث بہت سے نقصانا ت ہوگئے ہیں ۔ آزاد کشمیر کی اپنی حیثیت ہے اور یہ متنازعہ علاقہ ہے ۔ یہاں وفاقی اداروں کی مداخلت کے حق میں نہیں ہوں اور نہ ان اداروں کو یہاں آنا چاہیے ۔ جلسہ سے خطاب کے دوران پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے سینئر نائب صدر خواجہ فاروق احمد نے کہا کہ آزاد کشمیر میں بھی بہت جلد تبدیلی آنے والی ہے ۔ کارکن تبدیلی کی تیاریاں شروع کردیں ۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں آزاد کشمیر کے اندر قائد پاکستان عمران خان کے ویژن کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے ۔ تحریک انصاف کے کارکن عمران خان کے مشن کی تکمیل کیلئے جدوجہد تیز کردیں ۔ آزاد کشمیرمیں بہت جلد تبدیلی آئے گی جلسہ سے سابق امیدوار اسمبلی سردا ر تبارک علی ، حاجی گل خنداں ، گلزار فاطمہ ، خواجہ عاطف بشیر ، تقدیس گیلانی ، گلشن منہاس نے بھی خطاب کیا
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments