آزادکشمیر میں مون سون کی بارشوں نے تباہی مچادی دارالحکومت مظفرآباد کی رابطہ سڑکیں بند

مظفرآباد(کشمیر لنک نیوز) آزادکشمیر میں مون سون کی بارشوں نے تباہی مچادی دارالحکومت مظفرآباد کی رابطہ سڑکیں بند عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ،جگہ جگہ لینڈ سلائیڈنگ ،مکانوں کی چھتیں گرگئیں دکانوں کے اندر پانی بھر جانے کے باعث لوگوں کی جمع پونجی تباہ ہوگی ،گزشتہ روز ہونے والی بارش کی وجہ سے کھن بندوے کے رہائشی راجہ زاہد خان کا مکان بھی لینڈسلائیڈنگ کی زد میں آگیا لاکھوں روپے کا سامان تباہ گھر مٹی کا ڈھیر بن گیا ،مکین نے بھاگ کا جان بچائی اب راجہ زاہد خان کا خاندان کھلے آسمان تلے زندگی بسر کرنے پر مجبور ہے ،محکمہ ڈاسزرسڑ منیجمنٹ نے ابھی تک نہ تو ٹینٹ فراہم کیا اور نہ ہی گھریلوںسامان مہیا کیا جاسکا عوام علاقہ نے شدید احتجاجی کرتے ہوئے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا اور حکومت سے اپیل کی ہے کہ متاثرہ خاندان کو سرچھپانے کے لیے معقول مالی مدد کی جائے تاکہ متاثرہ شخص اپنے بچوں کا سرچھپانے کے لیے جگہ مہیا کرسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں