یاد گار تقریب کے ساتھ اس ٹورنامنٹ کا جاوید ابراہیم خان نے افتتاح کیا
راولاکوٹ (کشمیر لنک نیوز)آزاد کشمیر کی تاریخ کا سب سے بڑا فٹبال ٹورنامنٹ راولاکوٹ میں شروع ہو گیا آزاد حکومت کے بانی وزیر اعظم سابق صدر آزاد کشمیر بیرسٹر ابراہیم خا ن کی یاد میں صابر شہید سٹیڈیم میں رات گئے آتش بازی،بینڈ ،قوالی اور ایک یاد گار تقریب کے ساتھ اس ٹورنامنٹ کا جاوید ابراہیم خان نے افتتاح کیا افتتاحی تقریب کے موقع پر کھیلے یاد گار میچ میں فیصل آباد نے اسلام آباد کو ایک کے مقابل دو گول سے ہرایا بنوں اور گجراں والا کا میچ برابر رہا میزبان پونچھ نے لقمان اور محسن اشرف کے دوگو لوں کے ساتھ اسلام آباد کو شکست سے دوچار کیا ٹورنمنٹ میں پشاور اور راولاکوٹ کا میچ برا بر رہا ٹورنامنٹ میں پشاور کی ٹیم میں قومی پلیئر سراج خان اور گجراں والا کی ٹیم میں قومی پاکستان پلیئر مائیکل بھی کھیل رہے ہیں پاکستان سے ٹانک بنوں گجراں والا فیصل آباد فاٹا کی ایک ایک اسلام آباد کی دو جبکہ میزبان پونچھ کی دو مظفر آباد سدھنوتی کوٹلی باغ کی ایک ایک ٹیم شرکت کر رہی ہیں ٹورنمنٹ ڈے اینڈ نائٹ ہے افتتاحی تقریب میں فٹبال ایسوسی ایشن کشمیر کے صدر افضل خان جنرل سیکرٹری مشتاق سدوزئی ضلعی صدر شہزاد اظہر جے کے پی پی کے ضلعی صدر سیا ب شریف ن لیگ کے رہنما ممتاز خان جے کے پی پی کے سابق چیف آرگنائزر نیاز طاہر راولاکوٹ انجمن تاجران کے صدر عبدالنعیم ڈسٹرکٹ پریس کلب کے صدر ریاض شاہد ،غضنفر حنیف ،آصف اشرف بھی موجود تھے ٹورنامنٹ کا انعقاد جے کے پی پی کے سرکر دہ رہنما ظہوراز اکرم اپنے ساتھی زاہد اختر شاہد فاروق اور دیگر کے ساتھ مل کر کر رہے ہیں رات افتتاحی تقریب کے موقع پر بچوں سمیت ہزاروں افراد کی شرکت راولاکوٹ کے لوگوں کا کھیل سے محبت کا بڑا ثبوت تھا ۔
Load/Hide Comments