آزاد کشمیر میں گڈ گورننس کا دعوی جھوٹ کا پلندہ ثابت ہوا,محمد یاسین

اسلام آباد( )قانون ساز اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری محمد یاسین نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں گڈ گورننس کا دعوی جھوٹ کا پلندہ ثابت ہوا،پیپلز پارٹی دور کے منصوبوں پر  تختیاں لگا کر حکمران اپنی سیاست چکمانے میں مصروف ہیں، حکومت آزاد کشمیر تمام شعبوں میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ،دگنے ترقیاتی فنڈز حاصل کر نے کے باوجودگڈ گورننس کا دعوی  کرنیوالے  حکمران کوئی بھی میگا پراجیکٹس شروع نہیں کرسکے،دھاندلی کی پیداوارحکومت کے دن گنے جا چکے،موجودہ حکومت نے الیکشن کے موقع پر لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے دعوے کیے تھے لیکن لوڈشیڈنگ کا  18،18گھنٹوں  سے تجاوز کر گئی،ان خیالات کا اظہار قائد حزب اختلاف چوہدری محمد یاسین نے  مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انھوں نے کہا کہ پروٹوکول انجوائے کرنیوالے  حکمرانوں کو عوام کی مشکلات کا کوئی احساس نہیں،قائد حزب اختلاف نے مزید کہا کہ  فورس لوڈشیڈنگ کے باعث نظام زندگی بری طرح مفلوج ہو چکاہے،نظا م تعلیم تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا، آزاد کشمیر کا کوئی ادارہ کام نہیں کر رہا، تحریک آزاد ی کشمیر کو سر خانے میں ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے،وزیراعظم اور وزرا ء نے  اپنی تنخواہیں بڑھانے کے علاوہ کو ئی دوسرا کام نہیں کیا،کشمیر ہاوس پر بلڈوزر چلانے والوں نے کشمیر ہاوس کو مستقل دارالحکومت بنا دیا ،جسکی وجہ سے عوام سخت اذیت کا شکار ہیں انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اپنے دور حکومت میں عوام کو بھرپور ریلیف دیا، ن لیگ کی حکومت چند دنوں کی مہمان ہے، ن لیگ نے ہمیشہ عوام دھوکہ کیا،گڈ گورننس کا دعوی  کرنے والے بتائیں کہ انھوں نے دوسال میں عوام کیلئے کیا،پیپلز پارٹی  آزاد کشمیر مضبوط قوت ہے، عوام سے زیادتی نہیں ہونے دینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں