پیر علی رضا بخاری نے جبی سیداں سمیت حویلی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا

حویلی ()ممبر آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی و سجادہ نشین درگاہ بساہاں شریف پیر علی رضا بخاری نے جبی سیداں سمیت حویلی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور جبی سیداں میں لنک روڈ اور اب رسانی کے منصوبہ کا افتتاح کیا جبی سیداں پہنچنے پر پیر صاحب کا پر تپاک استقبال کیا گیا اور ان کے حق میں حق پیر سچ پیر رضا پیر رضا پیر کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے
پیر علی رضا بخاری نے استقبال کرنے والے مسلم لیگ ن کے کارکنان و مریدین کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر خطاب کر تے ہو ے کہا کہ محدود وسائل میں پورے اخلاص کے ساتھ خدمت خلق جاری رکھیں گے ،فنڈز کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنا رہے ہیں اور بلا تحصیص عوامی خدمت ہمارا مشن ہے ، ہم کنبہ برادری ، ووٹر سپوٹر کی قیود سے نکل کر عوام کے مسائل حل کر رہے ہیں میری گزشتہ دو اے ڈی پیز کی منصفانہ تقسیم اس کی واضح مثال ہے آج حویلی کے ہر قریہ میں ہماری خدمت کے نشان موجود ہیں اس پر ہم مالک کائنات کا شکر ادا کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ایم ایل اے حویلی اگر میرے ساتھ کئے گئے معاہدہ کی پاسداری کرتے تو ہم مزید بہتر انداز میں خدمت کرتے لیکن صد افسوس کے ایم ایل اے حویلی نے معاہدہ کے ایک لفظ پر بھی عمل درآمد نہیں کیا ،اس عہد شکنی کا عوام کو کم لیکن ایم ایل اے موصوف کو ناقابل تلافی سیاسی نقصان ہوگا
پیر علی رضا بخاری نے کہا کہ ہمارے دل میں کسی بھی قبیلے اور جماعت کے لوگوں سے نفرت نہیں ہے ہم سب کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں پیر علی رضا بخاری نے اعلان کیا کہ حویلی کے لئے اضافی حلقہ کی تحریک حلقہ کے حصول تک جاری رہے گی اور انشا اللہ اھلیان حویلی کو اضافی حلقہ ضرور ملے گا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم راجہ فاروق حیدر کی قیادت میں آزاد کشمیر کے عوام کو انصاف کی فراہمی جاری رہے گی ۔میرٹ ،گڈگورننس اور سستے انصاف کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں