حلقہ ایل اے 18ضمنی الیکشن مرحوم سردار خان بہادر خان کے پوتے عامر الطاف نے میدان مار لیا۔

تراڑکھل
حلقہ ایل اے 18ضمنی الیکشن مرحوم سردار خان بہادر خان کے پوتے عامر الطاف نے میدان مار لیا۔ تراڑکھل ہجیرہ میں جشن ۔ ن لیگ سرخرو ہو گی ۔ گھوڑا ، تیر ، بلابری طرح ناکام ہو گئے ۔ عید سرکاری نتائج کے مطابق سردار عامر الطاف 20688ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ پی پی کے سابق امیدوار سردار غلام صادق خان 14613ایم سے کے امیدوار کاشان مسعود 3188، پی ٹی آئی کے امیدوار 3119، سردار نظام جے کے پی پی کے امیدوار 350۔نیشنل عوامی پارٹی کے اظہر احمد 280ووٹ لے کر میدان میں موجود رہے۔ حلقہ بھر میں پولنگ صبح آٹھ بھے سے شام پانچ بجے تک جاری رہی۔ پولنگ کے دوران سیکویرٹی کے بہترین انتظامات دیکھنے میں آئی ۔ اس دوران الیکشن کمیشنر آزاد کشمیر چیف جسٹس مصطفیٰ مغل حلقے میں موجود رہے۔ اور مختلف مقامات کا معائنہ کرتے رہے ۔ اور انتخابی عملہ کا جائز لیتے رہے ۔ عوام کی کثیر تعداد ووٹ پول کرنے گھروں سے نکلی ۔ ن لیگ کے امیدوار سردار عامر الطاف کی کامیابی پر تراڑکھل میں ہزاروں مسلم لیگی کارکنان جمع ہو گئے جہاں جشن مناتے رہے ۔ نعرہ بازی آتش بازی جاری رہی۔ بعد ازاں ہزاروں کارکنوں کے جلوس میں سردار عامر الطاف کو ہجیرہ لے جایا گیا ۔ اس موقع پر سردار عامر الطاف نے خطاب کرتے ہوئے تمام کارکنان اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کیا۔ کہ مرحوم سردار خان بہادر خان کے مشن کو جاری رکھتے ہوئے لوگوں کی خدمت کروں گا۔ حلقہ کے مسائل حل کرناے میں بھر پور کردار ادا کروں گا۔ عوام نے جو اعتماد کیا اس پر پورا اتروں گا۔ لوگوں کو مایوس نہیں ہونے دوں گا۔ انھوں نے وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان ، ڈپٹی سپیکر فاروق احمد طاہر ، ممبر کشمیر کونسل ملک پرویز اختر اعوان اور جملہ وزرااور حکومتی عہدیداروں کا شکریہ ادا کیا کہ انھوں نے انتخابی مہم میں ان کا بھر پورساتھ دیا۔ انھوں نے کہا کہ تراڑکھل اور ہجیرہ کے لوگوں نے ثابت کر دیا ہے کہ اس حلقہ میں ن لیگ ایک قوت کا نام ہے اور کارکردگی کی بنیاد پر عوام کی خدمت کے صلے میں اللہ تعالیٰ نے کامیابی عطا کی ہے ۔ جو کہ برقرار رکھتے ہوئے لوگوں کے مسائل حل کرانے کیلئے بھر پور جدوجہد جاری رکھوں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں