شہریوں کے احتجاجی مظا ہرے،جوابی کارروائی میں مظاہرین پر ٹیر گیس شلنگ کی گئی
بھارتی قابض فوج نے وسطی کشمیرکے بڈگام قصبے میں دو نوجوانوں کو شہید کر دیا ہے۔ بھارتی فوج کی 53ویں راشٹریہ رائفلز ، جموں کشمیر پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ اور سی آر پی ایف نے جمعرات کوبڈگام کے زگو آری زال علاقے کا محاصرہ کر لیا اور سرچ آپریشن شروع کردیا۔ اس دوران دو نوجوانوں کو گولی مار کر شہید کر دیا گیا ۔ نوجوانوں کی شہادت کی خبر پھیلتے ہیں، مقامی نوجوانوں نے سڑکوں پر آکر فورسز پر پتھرائو شروع کردیا۔ فورسزنے جوابی کارروائی میں مظاہرین پر ٹیر گیس شلنگ کی ۔سب سے زیادہ جھڑپیں پانزو اور آری زال علاقوں میں ہوئیں اس دوران حکام نے علاقے میں موبائل انٹر نیٹ سروس معطل کردی ہے۔ نوجوانوں کی شہادت کیخلاف قصبے میںمکمل ہڑتال رہی۔ کاروباری و تجارتی مراکز بند رہے اور ٹرانسپورٹ مکمل طور پر صرکوں سے غائب رہا۔
Load/Hide Comments