پیر سید علی رضا بخاری کی سربراہ مولانا سمیع الحق پر قاتلانہ حملہ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے کی شدید الفاظ میں مذمت

پیر سید علی رضا بخاری کی سربراہ مولانا سمیع الحق پر قاتلانہ حملہ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے کی شدید الفاظ میں مذمت

اسلام آباد ( ) ممبر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی و سجادہ نشین…‎
اسلام آباد (  kashmirlinknews  ) ممبر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی و سجادہ نشین درگاہ بساہاں شریف پیر سید علی رضا بخاری نے جے یو آئی (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق پر قاتلانہ حملہ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ یہ حملہ پاکستان پر کیا گیا تاکہ امن و امان کی صورتحال کو خراب کیا جا سکے انہوں نے کہا کہ مولانا سمیع الحق کی شہادت پاکستان کی سیاست کے لئے بہت بڑا سانحہ ہے اس موقع پر ہم سوگوار خاندان اور جمیعت علما اسلام س کے کارکنان سے دلی تعزیت کر تالے ہیں انہوں نے تعزیتی بیان میں مولانا کی سیاسی و دینی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ
مولانا سمیع الحق شہید ایک عالم دین ہی نہیں بلکہ پورا عہد تھے ان کی شہادت کا فایدہ پاکستان اور امت مسلمہ کو ہر گز ہرگز نہیں وہ پاکستانی قوم، پاک فوج، پاکستانی ایجنسیز، افغان طالبان کے درمیان ایک ایسا پل تھے جو ہر مشکل وقت میں پاکستان کے لیے مذاکرات کاری اور بیک چینل کے ساتھ مسائل کے حل کے لیے مرکز کاکام دیتے تھے یہ عالمی سازش ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان ایک پل گرادیا گیا ہے۔ آج امت مسلمہ، افغانستان اور پاکستان کے لیے ایک سیاہ دن ہے جبکہ یہ پاکستان میں خانہ جنگی کی صورتحال پیدا کرنے کی سازش بھی ہے ۔انہوں نے اس موقع پر تمام اہل وطن سے پرامن رہنے کی بھی اپیل کی تاکہ دشمن کے ایجنڈے کو مل کر نا کام بنایا جا سکےاور اس نازک وقت میں وطن عزیز کو عدم استحکام سے دو چار کرنے کی سازشوں کا بھی ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہو گا

اپنا تبصرہ بھیجیں