عالمی برادری کشمیر کے مسئلہ کے پرامن حل کے حصول کے لئے مدد فراہم کرے فاروق حیدر

آزادجموں وکشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے مہذب دنیا پر زوردیاہے کہ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے تحت کشمیر کے مسئلہ کے پرامن حل کے حصول کے لئے مدد فراہم کرے۔انہوں نے برسلز میں ایک استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بھارت کشمیر کے بہادر عوام کی جدوجہد آزادی کو ہرطرح کے ظالمانہ ہتھکنڈوں کے ذریعے دبانے کی کوشش کررہاہے۔فاروق حیدرنے کہاکہ کشمیری بھارت سے آزادی کے مقصد کے حصول کے لئے ہرطرح کی مشکلات کے خلاف سخت جدوجہد کررہے ہیں جس کاعالمی ادارے نے ان سے وعدہ کیاتھا۔انہوں نے مسئلہ کشمیر کوعالمی سطح پراجاگر کرنے کے لئے یورپ میں مقیم پاکستانیوں کی انتھک کوششوں کی تعریف کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں