کراچی: ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ بشیر صدیقی کا کہنا ہےکہ آپریشن میں اب تک ایک ہزار سے زائد دکانیں مسمار کی جاچکی ہیں اور دوسرے مرحلے میں ایمپریس مارکیٹ کے اندر کارروائی ہوگی۔کراچی کے علاقے صدر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے تاہم دکانیں مسمار کیے جانے کےبعد ملبہ اب بھی سڑک پر موجود ہے۔ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ بشیر صدیقی کے مطابق اب تک ایک ہزار سے زائد دکانیں مسمار کی جاچکی ہیں، فٹ پاتھ پر قائم 280 دکانیں بھی ہٹادیں گئی ہیں۔ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ کا کہنا ہےکہ ایمپریس مارکیٹ کے باہر سے تجاوزات ختم ہونے کے بعد اندر کارروائی ہوگی جب کہ اس حوالے سے ایک ٹاسک فورس بھی بنائی گئی ہےتاکہ دوبارہ تجاوزات قائم نہ ہوں۔بشیر صدیقی نے بتایا کہ ایمپریس مارکیٹ اور اطراف میں آج ملبہ اٹھانے کا کام جاری رہے گا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments