مقبوضہ پونچھ میں تلاشی آپریش کے دوران ایک درجن سے زیادہ افرادگرفتار
کولگام میں کریک ڈائون کے دوران مظاہرین اور فورسز میں جھڑپیں ہوئیں
شمالی کشمیر کے لولاب علاقے میں دو نوجوانوں کی گرفتاری کے خلاف مظاہرہ .
جنوبی کشمیر کے شوپیاں قصبے میں ندیم منظور نامی کشمیری نوجوان کی لاش برامد ہوئی ہے مقبوضہ پونچھ کے مختلف علاقوںمیں تلاشی آپریش کے دوران ایک درجن سے زیادہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ جرن والی گلی پونچھ کے علاقے میں پلوا مہ علاقے سے تعلق رکھنے والے دو نوجوانوں کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے دو اے کے 56رائفلیںکئی میگزین اورچار گرنینڈ بر آ مد کر نے کا دعوی کیا گیا ہے ۔راجوری کے کئی علاقوںمیں پولیس و فورسز نے بڑے پیما نے پرآ پریشن شروع کر دیا ہے ۔شمالی کشمیر کے لولاب علاقے میں سیور ٹھنڈی پورہ نامی گائوں کے دو نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار شدگان کی شناخت عباس شفیع ملا ولد محمد شفیع ملا اور اشفاق احمد ملا ولد غلام محمد ملا شامل ہیں ۔ مقامی لوگوں نے صبح دونوں کی گرفتاری کیخلاف اور ان کی فوری رہائی کے حق میں احتجاج کیا۔مظاہرین نے کپوارہ۔وارنو سڑک پر دھرنا دیا۔ضلع کولگام کے ایک مضافاتی گائوں میں کریک ڈائون کے دوران مظاہرین اور فورسز میں جھڑپیں ہوئیں۔ پورہ بوگام کا فوج، پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ اور سی آر پی ایف نے مشترکہ طور پر محاصرہ کیا تو نوجوانوں کی کافی تعداد گھروں سے باہر آئی اور انہوں نے فورسز پر پتھرائو کا سلسلہ شروع کر کے نعرے بازی کی۔اس موقعہ پر مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کے گولے پھینکے گئے اور ہوائی فائرنگ بھی کی گئی۔