مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں کو روزانہ کی بنیاد پر ظلم و تشدد کا نشانہ بنیا جا رہا ہے،علی امین خان گنڈاپور

کشمیری نوجوانوں کو ماورائے عدالت قتل کیا جا رہا ہے، ظلم و بربریت میں اندھی بھارتی فوج بارہ اور تیرہ سال کے کشمیری بچوں ،بزرگ اور عورتوں کو ظلم و تشدد کا نشانہ بنا رہی ہے
وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور کی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی تشدد کی شدید مزمت
اسلام آباد () وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب جاری پر تشدد کاروایوں کی شدید مزمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں کو روزانہ کی بنیاد پر ظلم و تشدد کا نشانہ بنیا جا رہا ہے اور کشمیری نوجوانوں کو ماورائے عدالت قتل کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا ظلم و بربریت میں بھارتی فوج اس قدر اندھی ہو چکی ہے کہ ایک طرف بارہ اور تیرہ سال کے کشمیری بچوں کو نشانہ بنا رہی ہے تو دوسری جانب مقبوضہ کشمیر کے بزرگ اور عورتیں کوبھی بھارتی ظلم و تشدد سے بچاوحاصل نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ بزرگ کشمیر ی رہنا سید علی گیلانی اور محترمہ آسیہ اندابی جیسی خواتیں کو بھارتی حکومت نے عرصہ دراز سے بے بنیاد الزامات کی بنیاد پر نظر بند اور گرفتار کر رکھا ہے تا کہ کشمیریوں کی حق خوداردیت کی جائزجدوجہد کو دبایا جا سکے، انہوں نے کہا کہ کشمیر کے بچوں ، عورتوں اور بزرگوں سے خائف اس بھارتی فوج اور حکومت کی زہنی کفیت کا اس سے اچھی طرح لگایا جا سکتا ہے ، انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت اور فوج یہ بھول جاتی ہے کہ آج کے کشمیر ی نوجوان اور بچے اپنے آباو اجداد کی طرح انتہائی پر عزم ہیں اور وہ ا قوام متحدہ کی قرارداوں کے مطابق حق خودارادیت کا حق لینے کے لیے اپنی جانوں تک کے نظرانے پیش کرنے سے بھی دریغ نہیں کر رہے ، وفاقی وزیر نے کہا کشمیریوں کی زبردست جدوجہد کہ بدولت بین الاقوامی تنظمیں اور یہا ں تک کہ بھارت کے بھی چند حلقے بھی اس امر کو تسلم کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں کہ کشمیریوں کی موجودہ جدوجہد خالصتا مقامی ہے اور اسے وقت گزرنے کے ساتھ زبردست تقویت مل رہی ہے اور یہ کہ اس جدوجہد کو فوجی طاقت سے نہیں دبایا جاسکتا ، انہوں نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب بین الاقوامی برادری اور خود بھارت کو کشمیریوں کی حق خودارادیت کہ اس پر امن جدوجہد کے سامنے اپنے ذاتی مفادات اور ہٹ دھرمی کو ایک طرف رکھتے ہوئے کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت کا پیدائشی حق دینا ہو گا ، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام اور حکومت اپنے کشمیری بھائیوں کی حق خودارادیت کی اس جدوجہد کا تمام بین الاقوامی فورمز پر بھر پور ترجمانی کریں گے اور ان کی تمام تر اخلاقی ، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھیںگے

اپنا تبصرہ بھیجیں