دھیرکوٹ (کشمیر لنک نیوز)
آزاد کشمیر مظفر آباد کے دبنگ آفیسر و تحصیلدار سردار انجم فاروق عباسی کی نماز جنازہ ان کے آبائی گائوں چمیاٹی میں ادا کی گئی۔اور مروحوم کو آبائی گائوں چمیاٹی میں سپر خاک کر دیا گیا۔ مرحوم محکمہ مال کے ایک آفیسر رہے اور طویل عرصے سے کینسر جیسے مرض میں مبتلا تھے۔ مرحوم کی نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں سیاسی، سماجی، مذہبی اور اعلیٰ افسران ملازمین کی شرکت۔ مرحوم کی وفات سے علاقہ کے فضاء سوگوار۔ مرحوم کا نماز جنازہ سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان نے پڑھایا۔ اس موقع پر سابق وزیر اعظم سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ مرحوم نیک سیرت اور دیانتدار شخص تھے اور ایک اچھے آفیسر تھے۔ مرحوم نے دوران ملازمت بے شمار اچھے کام کیے جس کو لوگ تادیر یاد رکھیں گے۔اس موقع پر مولانا عبدالحق ، مولانا عبدالحی نے مرحوم کو خراج عقیدت پیش کیا۔ مرحوم کی نماز جنازہ میں جماعت اسلامی کے عبدالرشید ترابی سمیت ،مولانا امتیاز عباسی، راجہ افتخار ایوب،راجہ خالقداد خان ایڈووکیٹ، راجہ نذیر خان، میجر لطیف خلیق، افتخار افضل، ضلعی اور تحصیل انتظامیہ ، راجہ پرویز اشرف، راجہ عبدالخالق، راجہ تنسیم اشرف، راجہ طاہر اسلم،اعجاز نذیر، راجہ منیر ، راجہ طفیل عجائب ، انجمن تاجران کے صدر راجہ رفاقت حسین، سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ مرحوم کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔