جنوبی کشمیر میں علی گیلانی کے قریبی ساتھی سمیت 5کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا گیا

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میںجنوبی کشمیر میں تحریک حریت جموں وکشمیر کے رہنما اورسید علی گیلانی کے قریبی ساتھی میر حفیظ اللہ سمیت5کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا گیا ہے۔میر حفیظ اللہ کو منگل کی صبح اسلام آباد کے اچھہ بل علاقے میں گولی مار کر شہید کیا گیا جبکہ 4 کشمیری نوجوانوں عابد نبی ، بشارت نگرو،معراج الدین ، اور انعام الحق کوضلع شوپیان کے نادی گام علاقے میں شہید کیا گیا۔ تازہ شہادتوں کے بعد جنوبی کشمیر میں بھارتی فورسز کے خلاف احتجاجی ہڑتال رہی اور احتجاجی مظاہرے کیے گئے ۔شوپیان ضلع میں انٹرنیت سروس معطل کر دی گئی ہے۔ بھارتی فوجی کارروائی کے خلاف احتجاج کرنے والے شہریوں کے خلاف طاقت کا استعمال کیا گیا۔ پیلٹ گن کا استعمال کیا گیا اور فائرنگ کی گئی شمیمہ جان، مینہ جان اور رفیہ جان نامی خا تون سمیت درجن سے زیادہ شہری گولی لگنے سے زخمی ہوگئے ۔ ۔ بھارتی فو ج کی اشٹریہ رائفلز کی 34ویں بٹالین ، 23پیرااور جموں کشمیر پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ کے اہلکاروں پر مشتمل فورسز نے دوران شب شوپیان سے کچھ ہی کلو میٹر دور، نادی گام نامی گائوں کو محاصرے میں لیکر منگل کو علی الصبح گھر گھر تلاشی آپریشن کا آغاز کیا۔ اس دوران 4 کشمیری نوجوانوں کو گولی مار کر شہید کر دیا گیا ۔ بھارتی فوجی ترجمان نے دعوی کیا ہے کہ 4 کشمیری نوجوانوں بھارتی فو ج سے جھڑپ میں مارے گئے ۔ جھڑپ میں گولی لگنے سے ایک فوجی کمانڈو ہلاک جبکہ دو زخمی ہو گئے۔ زخمی اہلکاروں میں سپاہی شیلندر سنگھ،لانس نائیک سمویر(پیرا کمانڈو) اور حوالداربھوپندر سنگھ (پیرا کمانڈو) شامل ہیں اس دوران ایک زخمی پیرا کمانڈو اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاسکا۔جموں کشمیر تحریک حریت کے ضلع صدر برائے اننت ناگ، میر حفیظ اللہ کو نامعلوم بندوق برداروں نے جنوبی کشمیر اننت ناگ ضلع کے اکنگام اچھہ بل نامی گائوں میں اپنے ہی گھر میں گولیاں مار کرشدید زخمی کیا گیا۔ میر کو زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔حریت کانفرنس گ کے چیئرمین اور تحریک حریت کے بانی سربراہ سید علی گیلانی کے قریبی کہلانے والے میر حفیظ اللہ کو گذشتہ مہینے دو سالہ قید و بند کے بعد رہا کیا گیا تھا۔ دریں اثنا مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد پنچائتی انتخابات کے دوسرے مرحلے پر منگل کوکپوارہ ،بانڈی پورہ،بارہمولہ،بڈگام اور اسلام آباد میں مکمل ہڑتال سے کاروبار زندگی معطل ہو کر رہ گیا۔ منگل کوکپوارہ میں کلاروس، مژھل، راجوار، بانڈی پورہ میںگنستان، نوگام، بارہمولہ میںسنگرامہ، واگورہ، گاندربل میں کنگن، بڈگام میںرٹھسن، اسلام آباد میں بجبہاڑہ میں نام نہاد پنچائتی انتخابات ہوئے ، کشمیر عوام ان انتخابات سے لاتعلق رہے ووٹنگ کی شرح کم رہی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اسلام آباد مین گیارہ بجے تک0.5 فیصد ووٹ پڑے۔سانبہ سیکٹر میں بارڈر سیکورٹی فورس بی ایس ایف چوکی کے اندر بم دھماکے میں بی ایس ایف کا ایک اسسٹنٹ کمانڈنٹ ہلاک جب کہ 4دیگر افسر زخمی ہو گئے۔ بی ایس ایف ترجمان منوج یادو نے بتایا کہ یہ دھماکہ سانبہ سیکٹر میں پاکستان کے ساتھ ملنے والی بین الاقوامی سرحد کے قریب قائم منگو چک علاقہ کی چوکی کے اندر ہوا
#/S

اپنا تبصرہ بھیجیں