وزیر اعظم راجہ محمدفاروق حیدر خان نے جشن عید میلاد النبی ۖکے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ حضور اکرم ۖ کی زندگی بنی نوع انسان کے لیے ایک نمونہ اور مثال کی حیثیت رکھتی ہے اور رہتی دنیا تک مشعل راہ ہے ۔ان کے ارشادات کی تعمیل میں سر تسلیم خم کر کے ہی دنیا و اخروی زندگی کی نجات حاصل کی جا سکتی ہے ۔اسلا م ہمیں قربانی کا درس دیتا ہے ۔ دین اسلام کی سربلندی اور اپنے بھائی بندوں کے لیے بڑ ی سے بڑی قربانی دینے سے دریغ نہیں کر نا چاہیے اور صبر و استقامت کا دامن کبھی ہاتھ سے جانے نہیںدینا چاہیے ۔12ربیع الاول کے مقدس دن کے موقع پر مقبوضہ کشمیر ،فلسطین اور دنیا کے دیگر خطوں میں ہمارے مسلمان بھائی اور بہنیں اسلام کی سربلندی ،اپنی بقاء اور آزادی کے لیے اپنے خون کا نذرانہ دے کر اسلام کی شمع کو روشن کئے ہوئے ہیں ۔کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی بہت پرانی اور لمبی ہے جو دو صدیوں پر محیط ہے ۔یہ خود کشمیریوں نے شروع کی ہے۔کشمیری عوام نے اپنے اسلاف کے کارناموں کو نہ صرف زندہ رکھا بلکہ جدوجہد سے ساری دنیا پر یہ ثابت کر دیا کہ کشمیری عوام مر مٹ سکتے ہیں لیکن اپنے پیدائشی حق ،حق خودارادیت سے کبھی دستبردار نہیں ہو سکتے ۔کشمیری عوام نے حضور اکرم ۖ کے بتائے ہوئے سنہری اصولوں پر عمل کرتے ہوئے یہ ثابت کیا کہ تحریک آزادی کے لیے بے پناہ قربانیاں دینا جانتے ہیں اور آزادی کی تحریک کی کامیابی تک قربانی دینے کا عزم رکھتے ہیں ۔وہ بھارت سے آزادی چاہتے ہیں اور کسی بھی قیمت پر وہ اپنے بنیادی حق ،حق خودارادیت کے حصول تک باطل کے آگے نہیں جھکیں گے ۔مسلمان کٹ تو سکتا ہے لیکن جھک نہیں سکتا
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments