نبیۖ کی قائم کردہ مدینے کی فلاحی ریاست کے اصول اورضوابط اپنائے جائیں تو دنیا آج بھی امن کا گہوارہ بن سکتی ہے
اجتماعی عدل پر جو معاشرہ اور ریاست نبی ۖنے قائم کرکے دیکھائی اسی پر چلنے سے ہی ہمارے مسائل حل ہوںگے
کنونیئر کل جماعتی کشمیررابطہ کونسل وممبر اسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ نبیۖ کی قائم کردہ مدینے کی فلاحی ریاست کے اصول اورضوابط اپنائے جائیں تو دنیا آج بھی امن کا گہوارہ بن سکتی ہے،دنیا اور آخرت میں کامیابی کاراز نبی ۖکی سیرت پرچلنے میں مضمرہے،اسوہ حسنہ قیام تک آنے والے انسانوں کے لیے بہترین نمونہ ہے،اجتماعی عدل پر جو معاشرہ اور ریاست نبی ۖ نے قائم کرکے دیکھائی اسی پر چلنے سے ہی ہمارے مسائل حل ہوںگے،مغرب اسلامی تحریکوں سے اسی لیے خائف ہے کہ اگر کسی بھی اسلامی ملک میں پوری روکے ساتھ مدینے کی فلاحی ریاست قائم ہوگئی اور عوام کو انصاف ملنے لگے اور معاشی خوشحالی آجائے تو مغرب کے پاس عوام کو دینے کے لیے کچھ نہیں ہے سلیم الفطرت لوگ فوج درفوج اسلام میں داخل ہوںگے،ان خیالات کااظہارانھوںنے بیرپانی میں سیرت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا،سیرت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ بنی ۖ سے محبت رکھنے کا تقاضایہ ہے کہ نبی ۖ کی سیرت کو اپنایا جائے،