اسلام آباد( کشمیر لنک نیوز)22 نومبر2018ئ آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی وفاقی وزیرپیٹرولیم غلام سرور خان سے ایک گھنٹہ تفصیلی ملاقات۔اس موقع پروفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان نے میرپور شہر کے باقی ماندہ علاقوں میں سوئی گیس کی فراہمی کیلئے سروے کرنے کے لئے متعلقہ حکام کو احکامات جاری کر دئیے۔غلام سرور خان نے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو یقین دلایا کہ وزیر اعظم عمران خان اور پی ٹی آئی کی حکومت کشمیری عوام کا ہر ممکن ساتھ دے گی اور ہم مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم کی مزمت کرتے ہیںاور جب تک بھارت مقبوضہ کشمیر میں مظالم بند نہیں کرتااور ماحول بہتر نہیں ہوتا اسوقت تک بھارت سے بات چیت شروع نہیں ہو سکتی۔اس موقع پر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے غلام سرور خان کو بتایا کہ میں نے اپنے دور حکومت میں 2000 ء میں سوئی گیس کی فراہمی کی تھی۔ لیکن اسکے بعد پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی حکومتوں نے ایک انچ بھی اس میں اضافہ نہیں کیا۔ جس پر غلام سرور خان نے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو یقین دلایا کہ اس سلسلے میں سروے جلد مکمل ہو جائے گااورمیرپورمیں مزید علاقوں گیس کی فراہمی ہو سکے گی۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ میرپور کے ساتھ ساتھ آزاد کشمیر میں دیگر اضلاع میں بھی سوئی گیس کی فراہمی کے لئے بھی اقدامات اٹھائے جائیں جس پر وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان نے بیرسٹرسلطان محمود چوہدری کو یقین دلایا کہ وہ اس سلسلے میں محکمہ سے مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے۔قبل ازیں آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری یہاں وزیر اعظم سیکریٹیریٹ میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے چئیرمین ارباب شہزاد سے بھی ایک تفصیلی ملاقات کی اس موقع پر ملاقات میں دونوں کے درمیان آزاد کشمیر کو درپیش مسائل کے علاوہ باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments