مظفرآباد/اسلام آباد(کشمیر لنک نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان نے ایک ملاقات میں کشمیر پالیسی کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق بدلتے وقت کے تقاضوں اور جدید خطوط پر استوار کرنے پر اتفاق کیا ہے ۔ دونوں رہنمائوں نے گزشتہ روز اسلام آباد میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں مسئلہ کشمیر کی تازہ صورتحال ، اقوام متحدہ کے حقوق انسانی کمیشن کی کشمیر پر حالیہ رپورٹ ، برطانوی ہائوس آف کامنز ، آل پارٹیز پارلیمنٹری کشمیر گروپ ، یورپی پارلیمنٹ اور رابطہ عالم اسلامی کی رپورٹس پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ان رپورٹس کو پاکستان کے موقف اور کشمیری عوام کی قربانیوں اور تاریخی جدوجہد کی اخلاقی فتح قرار دیا گیا ۔ سردار عتیق احمد خان نے حکومت پاکستان اور وزیر خارجہ کی کشمیر کے حوالے سے جرات مندانہ موقف کی تعریف کی اور کہا کہ کشمیری عوام پاک بھارت تعلقات کے مخالف نہیں مگر مسئلہ کشمیر کو نظر انداز کرکے تعلقات قائم کرنے کی کوششیں ماضی میں کامیاب نہیں ہوئیں نہ آئندہ ایسی کوشش کامیاب ہوسکتی ہے ۔ سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ بھارت پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کیوجہ سے بین الاقوامی دبائو ہے اور یہ دبائو بھارت کو پاکستان کے ساتھ تعلقات بحال کرنے پر مجبور کررہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو تنہا کرنے کی بھارتی کوششیں ناکامی سے دوچار ہوچکی ہیں ۔ اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سردار عتیق احمد خان کو رابطہ عالم اسلامی کا مستقل رکن بننے پر مبارکباد بھی دی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments