گلگت بلتستان کی آئنی حیثیت تبدیل کرنے کا مطلب پاکستان کے 70 سالہ موقف سے انحراف ہے ۔ سردار عتیق احمد خان

اسلام آباد ( نمایئدہ کشمیر لنک ) آل جموں و مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق احمد خان کی اسلام آباد میں وذیر امور کشمیر علی آمین گنڈا پور سے ملاقات ملاقات کے دوران سردار عتیق احمد خان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتےہوئے کہا کہ کشمیر گلگت بلتستان تاریخی جغرافیائی ہر اعتبار سے ریاست جموں کشمیر کا حصہ ہے
گلگت بلتستان کی بین الاقوامی حیثیت کو چھیڑنے کی بجائے داخلی محرمیوں کا ازالہ کیا جائے
گلگت بلتستان کی آئنی قانونی سیاسی معاشی انتظامی اور ترقیاتی اختیارات می بھرپور اضافہ کیا جائے عوام علاقہ کی محرمیوں کو دور کرنا حکومت پاکستان کی اولین ذمہ داری ہے
گلگت بلتستان کی آئنی حیثیت تبدیل کرنے کا مطلب حکومت پاکستان کے 70 سالہ موقف سے انحراف ہے
گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کی کوشش درحقیقت ریاست جموں و کشمیر کے حصے بکھرے کرنے کی پرانی سازش ہے جسکے تانے جانے معاہدہ تاشقند اور شملہ معاہدے کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں جموں و کشمیر کے عوام ایسے کسی بھی فیصلے کو کسی صورت قبول کرنے کے لئے تیار نہیں جو ریاست جموں و کشمیر کی تقسیم کا باعث ہو ایسے کسی بھی اقدام سے پہلے آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور حریت قیادت کے ساتھ مشاورت ناگزیر ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں