کراچی: جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے دوران وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے پراسیکیوٹر نے عدالت کے باہر رینجرز تعینات کرنے کی درخواست کردی۔کراچی کی بینکنگ کورٹ میں منی لانڈرنگ کی سماعت کے دوران سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کی پیشی کے موقع پر کمرہ عدالت میں شدید بدنظمی دیکھی گئی۔عدالت کے باہر پیپلز پارٹی کے کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی اور کمرہ عدالت بھی پیپلز پارٹی کے رہنماؤں و کارکنان سے کچھا کچھ بھرا رہا۔اس موقع پر ایف آئی اے پراسیکیوٹر بختیار احمد چنہ نے شکوہ کیا کہ اس صورتحال میں کیس کیسے چلا سکتا ہوں، عدالت اس صورتحال پر کارروائی کرے۔پراسیکیوٹر نیب نے عدالت کو تحفظات سے آگاہ کرتے ہوئے عدالت کے باہر رینجرز تعینات کرنے کی درخواست کی اور کہا کہ ایف آئی اے دھکم پیل کی صورتحال میں کیسے اپنا دفاع کرے، رش کے باعث سیکیورٹی کے مسائل بھی پیدا ہو رہے ہیں۔یاد رہے کہ بینکنگ کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کی عبوری ضمانت میں 23 جنوری تک مزید توسیع کردی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments