مظفرآباد(بیورو رپورٹ) حکمران جماعت مسلم لیگ ن آڈیو لیکس کا دفاع کرنے میں ناکام ‘ وزراء سمیت کوئی ممبر اسمبلی وزیراعظم کے دفاع کے لئے موجود نہیں ۔ سابق مسلم لیگی خاتون نصرت شہناز درانی کو پریس کانفرنس سے روکنے کیلئے وزیر حکومت چوہدری اسماعیل کا ٹیلی فون ‘ وزیر سمال انڈسٹریز چوہدری شہزاد ، ایم ڈی اے کے چیئرمین ملک ایاز اور امداد علی طارق کو ساتھ لے کر نصرت شہناز کے گھر پہنچ گئے ۔پریس کانفرنس کا پروگرام ملتوی’ ذرائع نے بتایا ہے کہ مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والی سابق عہدیدار اور مظفرآباد کے معروف سماجی و سیاسی خاندان کی فرد نصرت شہناز درانی کی جانب سے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے وزیر تعلیم افتخار گیلانی کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو میں کی جانے والی گفتگو کے خلاف حکومتی وزراء کی مداخلت پر پریس کانفرنس کا ارادہ ملتوی کردیا۔ حکومتی وزراء چوہدری اسماعیل نے ٹیلی فون پر نصرت شہناز درانی سے پریس کانفرنس نہ کرنے کی استدعا کی جبکہ وزیر سمال انڈسٹریز چوہدری شہزاد ، ایم ڈی اے کے چیئرمین ملک ایاز ، راجہ امداد علی طارق کے ہمراہ نصرت شہناز درانی کے گھر پہنچ گئے اور انہیں پریس کانفرنس سے روکنے کے لئے موقف اختیار کیا کہ پریس کانفرنس کی صورت میں وزیراعظم اور آپ دونوں کی مزید جگ ہنسائی ہوگی ۔ نصرت شہناز درانی نے پہلے تو وزراء اور دیگر معززین کی استدعا مسترد کردی تاہم بعد ازاں انہوں نے پریس کانفرنس کا ارادہ ملتوی کردیا ۔ نصرت شہناز درانی کی پریس کانفرنس رکوائے جانے پر خواتین سیاسی کارکنوں میں موجود اشتعال مزید بڑھ گیا ہے جبکہ حکومتی وزراء کی جانب سے وزیراعظم کے دفاع کیلئے سامنے آنے کے بجائے خفیہ سرگرمیوں نے بھی صورتحال کو مشکوک کردیا ہے ۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
“حکمران جماعت مسلم لیگ ن آڈیو لیکس کا دفاع کرنے میں ناکام” ایک تبصرہ
اپنا تبصرہ بھیجیں Cancel reply
You must be logged in to post a comment.
thats seriously too much really shameful